8DE2C0F596A20F04681142E516CADFF1 Kanyal Bags Center Kamra: اب موبائل چارج کریں مہینے میں صرف ایک بار

Ads 468x60px

Monday, 4 March 2013

اب موبائل چارج کریں مہینے میں صرف ایک بار


Name:  1.jpg
Views: 714
Size:  46.1 KB لندن:اب لوڈشیڈنگ کی وجہ سےموبائل فون “آف” ہونے کی پریشانی میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ نوکیا نےصارفین کی مشکل کے پیش نظرایک ایسا فون تیارکیا ہےجسےمہینےمیں صرف ایک بار چارج کرنے کی ضرورت پڑے گی۔

سمارٹ فون اس وقت امریکا اور یورپ جیسےترقی یافتہ ممالک کی پہلی پسند ہیں مگرترقی پذیرممالک میں آج بھی موبائل فون کا بنیادی مقصد فون کال کرنے کی سہولت حاصل کرنا ہی ہوتا ہے۔

Name:  3.jpg
Views: 708
Size:  45.6 KB
ترقی پزیر ممالک کے لوگوں کی اسی ضرورت کو دیکھتے ہوئے25 فروری کو اسپین میں ہونے والی ‘موبائل ورلڈ کانگریس بارسلونا ‘میں نوکیا کمپنی نے اپنے نئے موبائل فون ماڈل “105″ کو متعارف کرایا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ موبائل فون خاص ایشیا کے ترقی پذیر مملک کے صارفین کی ضرورت کو سامنے رکھ کر بنایا گیا ہےجو ایک مکمل بیٹری چارج کے ساتھ 35 روز تک استعمال کیا جا سکےگا یعنی اسے ایک ماہ سے زائدعرصہ تک اسٹینڈ بائی حالت میں رکھا جا سکتا ہے

Name:  2.jpg
Views: 703
Size:  23.1 KB
موبائل فون ماڈل نوکیا”105″ ایک کم وزن کا بظاہر کھلونے جیسی ساخت رکھنے والا فون معلوم ہوتا ہےجسمیں1.5انچ کی رنگین اسکرین موجود ہے۔

اس کے علاوہ موبائل میں ٹارچ ،الارم اورایف ایم ریڈیو کے ساتھ دیگرسہولت بھی موجود ہیں

Name:  4.jpg
Views: 733
Size:  32.8 KB
وکیا کی جانب سے متعارف کروائے گئے موبائل فون ماڈل “105″ کی برطانیہ میں قیمت 13 پاؤنڈ،امریکا میں 20 ڈالراور پاکستان میں قریباً 2000 روپے بتائی جارہی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہےکہ یہ فون چند ہی ہفتوں میں مارکیٹ میں فروخت رنے کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔
_

0 comments:

Post a Comment

Listen to Quran

neobux